7 ستمبر، 2014، 11:20 PM

مرضیہ افخم

ایران کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افرادکو امداد بہم پہنچانے کا اعلان

ایران کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افرادکو امداد بہم پہنچانے کا اعلان

مہر نیوز/7 ستمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے پسماندگان اور پاکستانی حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار رکتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے پسماندگان اور پاکستانی حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار رکتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد  کی امداد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ترجمان نے اس قدرتی آفات پر ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پسماندگان کو تعزيت اور تسلیت پیش کی ہے۔

News ID 1840367

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha